BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا پاکستان کے دفاعی اداروں اور فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ

  • شاہ عبداللہ دوم نے پاک فوج کے تربیتی معیار اور آپریشنل تیاری کی بلند سطح کو سراہا
شائع اپ ڈیٹ

اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین جو ہاشمی سلطنتِ اردن کے بادشاہ اور اردنی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں اتوار کو راولپنڈی میں گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) کے دورے پر پہنچے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ دوم اور اردن کے سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سینیئر عسکری حکام نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم کو جی آئی ڈی ایس کی ساخت، صلاحیتوں اور مصنوعات کے پورٹ فولیو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت اور پاکستان و اردن کے درمیان دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبے اجاگر کیے گئے۔

بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، جہاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔ آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت وُگار مصطفییف بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

شاہ عبداللہ دوم اور دیگر مہمانوں نے مشترکہ فائر اور مینوور مشق کا مشاہدہ کیا۔  .

مشق میں روایتی اور فضائی فائر پاور، مربوط زمینی حرکات، اسپیکٹرم وارفیئر اور مختلف کرداروں میں استعمال ہونے والے ملٹی پرپز ڈرونز کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے تربیت کے اعلیٰ معیار، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری پر شریک دستوں اور فضائی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور اردن کے عوام کے لیے پاکستان کے احترام اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کی مشترکہ خواہش کا عکاس ہے۔

سی او اے ایس فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی پاکستان اور ہاشمی سلطنتِ اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو اجاگر کیا اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل شاہ عبداللہ دوم نے سی او اے ایس کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ (فرسٹ ڈگری) سے نوازا، جو پاکستان اور اردن کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

شاہ عبداللہ دوم کا یہ دو روزہ دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.