BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

مارکو روبیو نے جی 7 اجلاس میں کیریبین میں امریکی حملوں پر تنقید مسترد کر دی

  • یورپی اتحادی واشنگٹن کو یہ ہدایت نہیں دے سکتے کہ ہم اپنی قومی سلامتی کی حفاظت کیسے کریں، امریکی وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو یورپی ممالک کی جانب سے کیریبین میں امریکی فضائی کارروائیوں کی قانونی حیثیت پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی اتحادی واشنگٹن کو یہ ہدایت نہیں دے سکتے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کی حفاظت کیسے کرے۔

مارکو روبیو کینیڈا کے نیاگرا ریجن میں گروپ آف سیون کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شریک تھے، جہاں یوکرین اور غزہ کے حالات زیر بحث آئے۔ تاہم بعض ممالک نے امریکی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا، جن میں کشتیوں کو نشانہ بنانے کا الزام شامل ہے، جن پر ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق منشیات لے جائی جا رہی تھیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بارت نے کہا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور فرانس کے خطے کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ امریکی فوج نے اب تک کیریبین اور لاطینی امریکہ کے ساحلی علاقوں میں مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر کم از کم 19 حملے کیے، جن میں 76 افراد ہلاک ہوئے۔

مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین یہ طے نہیں کر سکتی کہ بین الاقوامی قانون کیا ہے اور یہ بھی نہیں کہ امریکہ اپنی سلامتی کی حفاظت کیسے کرے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات وینزویلا سے یورپ بھی جاتی ہیں، اس لیے امریکہ کو ان کے خاتمے پر سراہا جانا چاہیے۔

کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی کارروائیوں کے خلاف اپنی انٹیلی جنس شیئرنگ معطل کر دی۔ مارکو روبیو نے اس ضمن میں برطانیہ کی جانب سے اطلاعات معطل کرنے کی رپورٹ کو غلط قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط ہیں۔

میٹنگ میں یوکرین کے وزیر خارجہ نے روس پر مزید دباؤ ڈالنے اور اپنے توانائی کے شعبے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گروپ آف سیون کے وزرا نے مشترکہ بیان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا اور روس پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اس کے مالی معاونت کرنے والے ممالک اور اداروں کے خلاف اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے روس کے ڈرون پروگرام، ایل این جی اداروں اور شیڈو فلیٹ کے جہازوں کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

Comments

Comments are closed.