BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی کمپنی پیس دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں داخل

  • کمپنی کے بورڈ نے دبئی میں ذیلی کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دے دی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی کمپنی پیس ((پی اے سی ای) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں ایک پلاٹ خریدنے اور وہاں تجارتی منصوبے کی ترقی کے لیے منظوری دے دی ہے، جو کمپنی کی بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں توسیع کا آغاز ہے۔

اس لسٹڈ کمپنی، جو فرسٹ کیپٹل گروپ کا حصہ ہے اور مختلف کاروباری شعبوں میں سرگرم عمل ہے، نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ساتھ شیئر کی ہے۔

بورڈ نے دبئی میں ایک ذیلی کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دی تاکہ اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے اقدامات کیے جا سکیں۔

اسٹاک فائلنگ کے مطابق، چیف ایگزیکٹو کو ضروری اقدامات کرنے اور تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، اور وہ اپنی صوابدید کے مطابق یہ اختیارات مزید تفویض بھی کر سکتی ہیں۔

پیس ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کا قیام پاکستان میں 1995 میں ہوا۔ کمپنی مختلف اقسام کی جائیداد جیسے کہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، کنڈومینیمز، سپر مارکیٹس، شاپنگ پلازہ، ہاؤسنگ سوسائٹیز، یوٹیلٹی اسٹورز اور پلاٹس کے قیام، خرید و فروخت اور انتظام کے شعبوں میں سرگرم ہے۔

کمپنی پاکستان کے اندر اور بیرون ملک تجارتی، صنعتی اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں بھی انجام دیتی ہے۔

حالیہ مہینوں میں متعدد پاکستانی کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات، خاص طور پر دبئی میں اپنے آپریشنز کو وسعت دی ہے۔ جولائی میں، زاریا لمیٹڈ، پاکستان کے بڑے بی ٹو بی پلیٹ فارمز میں سے ایک، نے دبئی میں مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کی۔ جون میں، اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ نے ابو ظہبی میں ذیلی کمپنی قائم کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا۔ ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے بھی دبئی میں مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ٹریٹ ٹریڈنگ ایل ایل سی قائم کی۔

ماہرین کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں دفتر قائم کرنے سے پاکستانی کمپنیوں کو عالمی ہب کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، جہاں مناسب انفراسٹرکچر، قانونی فریم ورک اور سہل کاروباری ماحول موجود ہے۔

Comments

Comments are closed.