BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

جرمنی کی افغان شہریوں کو آبادکاری منصوبہ ترک کرنے پر رقم کی پیشکش

  • یہ اقدام قدامت پسند چانسلر فریڈرک مرز کی حکومت کی جانب سے اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ وہ امیگریشن کے مسئلے پر قابو پا رہی ہے
شائع اپ ڈیٹ

جرمنی نے ان افغان شہریوں کو نقد رقم کی پیشکش کی ہے جو پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، اگر وہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں داخلے کی کوششیں ترک کر دیں، یہ ان افراد کے لیے تھا جو جرمنی کے دوبارہ آبادکاری (ری سیٹلمنٹ) پروگرام کے تحت وہاں جانا چاہتے تھے۔ یہ بات بدھ کے روز جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے بتائی۔

یہ اقدام قدامت پسند چانسلر فریڈرک مرز کی حکومت کی جانب سے اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ وہ امیگریشن کے مسئلے پر قابو پا رہی ہے، یہ معاملہ اس وقت بہت سے جرمن ووٹرز کے لیے ایک بڑا خدشہ بن چکا ہے، جب کہ دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کئی عوامی رائے شماریوں میں سرفہرست ہے۔

تقریباً 2,000 افغان شہری، جنہیں طالبان حکومت کے زیر اثر خطرے سے دوچار افراد یا جرمن افواج کے ساتھ کام کرنے والوں کے لیے بنائے گئے پروگرام کے تحت جرمنی منتقل کرنے کی منظوری دی گئی تھی، کئی مہینوں سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برلن نے سابقہ حکومت کے قائم کردہ اس منصوبے کو امیگریشن میں کمی کے لیے عارضی طور پر منجمد کر دیا ہے۔

ڈوبرنڈٹ نے کہا کہ جن افراد کے پاس جرمنی میں داخلے کی باضابطہ منظوری ہے، انہیں سیکیورٹی چیک کے بعد آنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن دیگر افراد کو نہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان افراد کی تعداد کتنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات منطقی ہے کہ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ان افراد کے جرمنی میں داخلے کا کوئی امکان نہیں، تو ہمیں انہیں کوئی دوسرا راستہ دکھانا چاہیے اور یہ ایک مالی پیشکش کے ساتھ منسلک ہے، تاکہ وہ رضاکارانہ طور پر افغانستان یا کسی تیسرے ملک واپس جانے پر آمادہ ہوں۔

ڈوبرنڈٹ کے مطابق یہ پیشکشیں ان افراد کو گزشتہ چند دنوں میں دی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ رقم کتنی ہے اور کتنے افراد کو یہ پیشکش کی گئی ہے۔

تاہم جرمن میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ ادائیگیاں کئی ہزار یورو تک ہو سکتی ہیں، جن میں پہلی قسط پاکستان میں ادا کی جائے گی اور باقی رقم افغانستان یا کسی تیسرے ملک پہنچنے پر فراہم کی جائے گی۔

Comments

Comments are closed.