BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا میں تعینات اپنے فوجیوں کو علاقائی خطرات سے نمٹنے کیلئے دیگر کردار دینے پر غور کر سکتا ہے، تاہم دونوں ممالک کے اتحاد کی بنیادی توجہ شمالی کوریا کو روکنے پر ہی مرکوز رہے گی۔

جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے موقع پر وزیر دفاع نے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے قبل انہوں نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع غیر فوجی زون (ڈی ایم زیڈ) کا بھی دورہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا جنوبی کوریا میں تعینات 28,500 امریکی فوجی جزیرہ نما کوریا سے باہر کسی ممکنہ تنازع میں، مثلاً چین کے ساتھ، استعمال کیے جا سکتے ہیں، پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اس اتحاد کا بنیادی مقصد شمالی کوریا کے ایٹمی خطرے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ علاقائی صورتحال میں لچک پیدا کرنے کا معاملہ ہم ضرور دیکھیں گے۔

امریکی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک ایک مشترکہ اعلامیے پر کام کر رہے ہیں جو دفاعی اخراجات اور دیگر باہمی امور پر بات چیت کو واضح کرے گا۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے زیادہ عسکری سرمایہ کاری کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ جنوبی کوریا امریکی بحری جہازوں کی دیکھ بھال اور مرمت کرے گا تاکہ وہ خطے میں ہی رہ سکیں اور کسی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن اور سیول کا اتحاد خطے میں استحکام اور امن برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے، اور دونوں ممالک مشترکہ دفاعی منصوبہ بندی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

Comments are closed.