BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نائیجیریا میں بڑی تعداد میں عیسائیوں کے قتل کو روکنے کے لیے وہاں فوج بھیجنے یا فضائی حملے کرنے پر غور کر رہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ نائیجیریا میں زمینی فوج بھیجنے یا فضائی حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ممکن ہے۔ میرا مطلب ہے، اور بھی کئی امکانات ہیں۔ میں بہت سی چیزوں کا تصور کرتا ہوں۔ وہ نائیجیریا میں ریکارڈ تعداد میں عیسائیوں کو قتل کر رہے ہیں، وہ عیسائیوں کو مار رہے ہیں، بہت بڑی تعداد میں مار رہے ہیں۔ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

ٹرمپ نے یہ بیان اتوار کی شام فلوریڈا میں ویک اینڈ گزارنے کے بعد واشنگٹن واپسی کے دوران دیا۔

اس سے ایک روز قبل، ہفتے کے دن انہوں نے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی اگر اس ملک نے عیسائیوں کے قتل پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے۔

امریکی صدر کی فوجی کارروائی کی دھمکی اس وقت سامنے آئی جب ان کی انتظامیہ نے نائیجیریا کو دوبارہ اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جنہیں مذہبی آزادیوں کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں دیگر ممالک میں چین، میانمار، شمالی کوریا، روس اور پاکستان بھی شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.