BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سی پیک نے گلگت بلتستان کیلئے روزگار، تجارت اور رابطوں کے نئے مواقع پیدا کیے، صدر زرداری

  • ضروری ہے کہ سی پیک کے ثمرات ہر وادی اور گاؤں تک پہنچیں تاکہ مشترکہ خوشحالی ممکن ہو سکے، خطاب
شائع اپ ڈیٹ

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی، انصاف اور مساوات کا ماڈل بنانے کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید ضروری ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے ساتھ قدم بہ قدم چلتے ہوئے سرحدوں کی حفاظت کی، ترقی میں حصہ لیا اور پاکستان کا پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں تک لہرایا۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا تاج ہی نہیں بلکہ ہمارا شمالی دروازہ اور چین کے ساتھ دوستی کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے اس دوستی کی زندہ یادگار ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے روزگار، تجارت اور روابط کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ سی پیک کے ثمرات ہر وادی اور گاؤں تک پہنچیں تاکہ مشترکہ خوشحالی ممکن ہو سکے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آزادی انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی نامکمل جدوجہد کی یاد دلاتی ہے جو آج بھی بھارتی قبضے اور ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1947 کی تحریک آزادی کے دوران 1700 افراد نے جانوں کے نذرانے پیش کیے جبکہ 30 ہزار زخمی ہوئے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ہمیشہ خطے کی ترقی کو ترجیح دی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور تمام ریاستوں کو ایک انتظامی یونٹ میں ضم کیا جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے گورننس کا ڈھانچہ متعارف کرایا۔ پی پی پی حکومت نے قانون ساز اسمبلی اور گورنر و وزیراعلیٰ کے عہدے بھی قائم کیے۔

انہوں نے تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل اور سیاحت کے بے پناہ مواقع سے مالا مال ہے اور خطے کی ترقی کے لیے مقامی ایئرلائنز قائم کی جا سکتی ہیں۔

تقریب میں گورنر، وزیراعلیٰ، اراکین اسمبلی، عسکری و سول حکام سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، جبکہ صدر نے پریڈ اور ثقافتی فلوٹس کا معائنہ بھی کیا۔

Comments

Comments are closed.