شہباز شریف اور محمد بن سلمان میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور دونوں ممالک کے سینئر وزرا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس سے قبل، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیراعظم اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاونینِ خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب شامل ہیں۔

























Comments
Comments are closed.