BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پیر کو کہا کہ اتحادی شراکت داروں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان نجکاری کی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے حکومت کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (ایف ڈبلیو بی ایل) کی نجکاری مکمل کر لی ہے اور مزید بتایا کہ اگلا ادارہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ہوگا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں قائم انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ میں 82.64 فیصد حصہ 4.1 ارب روپے میں حاصل کیا، جسے حکام نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک قدم قرار دیا۔

دریں اثنا حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے پروگرام کے تحت پی آئی اے کی نجکاری کو آگے بڑھا رہی ہے، جو متوقع طور پر 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال کیانی نے مزید کہا کہ نجکاری کا بنیادی مقصد تجارتی اداروں میں حکومت کی موجودگی کو کم کرنا، سروس کی فراہمی کو بہتر بنانا اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کو منافع بخش اداروں میں تبدیل کر کے ٹیکس دہندگان پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ نجکاری جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کراچی سے روہڑی تک ایم ایل ون سیکشن اور روہڑی سے نوکنڈی تک ایم ایل تھری سیکشن دسمبر 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھتا ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ سال سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

بلال کیانی نے بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی ) کے ساتھ تقریباً 2 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکج پر بات چیت جاری ہے۔ اسی طرح ریکو ڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں

۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی براہ راست نگرانی میں تمام اداروں میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں، جس میں نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) بھی شامل ہے۔

Comments

Comments are closed.