BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

یورپی ممالک کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں فوری طور پر لڑائی ختم کرنے اور مذاکرات کے آغاز پر زور دیا گیا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اس مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کہ لڑائی فوراً رکنی چاہیے، اور موجودہ لائن آف کنٹیکٹ (محاذِ جنگ کی حد) مذاکرات کے آغاز کی بنیاد ہونی چاہیے۔

بیان پر برطانیہ، فرانس، جرمنی، یوکرین اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے دستخط کیے ہیں۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ روس پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے تاکہ روس کو امن مذاکرات پر آمادہ کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم روس کی معیشت اور اس کی دفاعی صنعت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، یہاں تک کہ صدر پیوٹن امن قائم کرنے پر تیار ہو جائیں۔

رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ روس کے منجمد خودمختار اثاثوں کی مکمل قدر کو استعمال کرنے کے طریقے تیار کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کو اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے درکار وسائل فراہم کیے جا سکیں۔

یاد رہے کہ امریکہ اور یورپی اتحادی ممالک یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ روس پر اقتصادی پابندیوں کے اثرات مزید سخت کیے جا رہے ہیں تاکہ ماسکو کو جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.