بنگلہ دیش کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے کارگو کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ نے لاکھوں مالیت کا سامان راکھ کر دیا، جبکہ تاجروں نے بھاری نقصان کا اندازہ لگایا ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم حکومت نے ممکنہ آتش زدگی کے شبہے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایئرپورٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ایم راغب سمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور ہفتے کی رات پروازوں کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا، کیونکہ گھنا سیاہ دھواں رَن وے پر پھیل گیا تھا جس کے باعث پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔
تاہم حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کارگو کمپلیکس جہاں کپڑے، ملبوسات کے لوازمات، ادویات، کیمیکلز اور دیگر درآمدی سامان رکھا جاتا ہے مکمل طور پر راکھ میں تبدیل ہو گیا۔
قومی محصولات بورڈ (این بی آر ) نے کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ تاجروں نے خبردار کیا ہے کہ براہِ راست نقصان اور تجارتی اثرات لاکھوں ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش دنیا کا دوسرا بڑا گارمنٹس تیار کرنے والا ملک ہے اور ٹیکسٹائل و ملبوساتی مصنوعات اس کی برآمدات کا تقریباً 80 فیصد حصہ ہیں۔
























Comments
Comments are closed.