BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بدھ کو بلوچستان کے اسپن بولدک علاقے میں افغان طالبان کے چار مربوط اور بزدلانہ حملے ناکام بنا دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملے سرحدی گاؤں کے مختلف حصوں سے کیے گئے جن میں عام شہری آبادی کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان نے اپنی جانب سے پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی تباہ کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور قبائلی سہولتوں کے حوالے سے ان کے منفی رویے کو واضح کرتا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جوابی کارروائی میں کم از کم 15 سے 20 افغان طالبان مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز قبل پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپوں میں 23 پاکستانی فوجی شہید اور 200 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

ان جھڑپوں کی ابتدا افغان سرزمین سے کیے گئے بلا اشتعال حملے سے ہوئی، جس میں افغان طالبان کے جنگجوؤں کے ساتھ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ گروہوں نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اسپن بولدک کا حملہ کسی طور پر تنہا واقعہ نہیں ۔ ترجمان کے مطابق 14 اور 15 اکتوبر کو افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے جنگجوؤں نے خیبرپختونخوا کے کرم سیکٹر میں بھی پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی، جسے مؤثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے افغان طالبان کے ان دعووں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا جن میں کہا گیا کہ حملہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا یا پاکستانی چوکیوں پر قبضہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے پروپیگنڈا بیانات معمولی حقائق کی جانچ سے بھی غلط ثابت ہو جاتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.