پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹری حکام سے تمام ضروری منظوریوں کے بعد رازگیر-ون کنواں کو 12 اکتوبر کو تولانج پروڈکشن فیسلٹی کے ذریعے باقاعدہ طور پر پیداواری عمل میں شامل کر دیا گیا ہے۔
کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں ظاہر کی۔
پی او ایل کے مطابق، کنویں سے پیداوار بتدریج بڑھائی جا رہی ہے۔ آپریٹر کی جانب سے پہلے فراہم کردہ مشترکہ پیداواری تخمینوں کے مطابق، گیس کی یومیہ پیداوار 2 کروڑ 51 لاکھ مکعب فٹ جبکہ کنڈینسیٹ کی پیداوار 333 بیرل روزانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس منصوبے میں پی او ایل کا پری کمرشل انٹرسٹ 25 فیصد ہے۔
پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ ملک میں خام تیل اور قدرتی گیس کی تلاش، کھدائی اور پیداوار کے منصوبوں میں سرگرم ہے۔
کمپنی ایل پی جی، قدرتی گیس اور خام تیل پیدا کرتی ہے جنہیں وہ POLGAS کے برانڈ کے تحت اور اپنی ذیلی کمپنی کیپ گیس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے فروخت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، پی او ایل سلفر اور سالوینٹ آئل بھی تیار کرتی ہے۔






















Comments
Comments are closed.