نیشنل فوڈز لمیٹڈ (این اے ٹی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی نیشنل فوڈز دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر (این ایف ڈی ایم سی سی) نے اے ون بیگز اینڈ سپلائز انکارپوریٹڈ میں اپنے اکثریتی حصص فروخت کر دیے ہیں۔
کمپنی نے یہ پیش رفت پیر کو اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ اپنے اعلامیے میں ظاہر کی۔
اعلامیے کے مطابق، نیشنل فوڈز ڈی ایم سی سی نے 10 اکتوبر 2025 کو کیمیکل چیز مورگن پارٹنرز اور عرفہ ہولڈنگز انکارپوریٹڈ کے ساتھ شیئر خریداری اور دیگر متعلقہ معاہدوں پر باقاعدہ دستخط کیے۔ ان معاہدوں کے تحت، نیشنل ایپی کیور انکارپوریٹڈ کینیڈا کے ذریعے اے ون بیگز اینڈ سپلائز میں موجود 60 فیصد حصص میں سے 50.5 فیصد حصہ فروخت کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے اپنی ذیلی کمپنی کی اے ون بیگز اینڈ سپلائز میں سرمایہ کاری کی تنظیمِ نو (ری اسٹرکچرنگ) کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل فروری میں نیشنل فوڈز ڈی ایم سی سی جو نیشنل فوڈز لمیٹڈ کی دبئی میں قائم مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے نے اعلان کیا تھا کہ اس کی شارجہ، متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ذیلی کمپنی نیشنل فوڈز (ایف زی ای) کو بند کر دیا گیا ہے۔
این اے ٹی ایف کو 1971 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا، جسے بعد ازاں پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔






















Comments
Comments are closed.