BR100 Increased By (0.38%)
BR30 Increased By (0.71%)
KSE100 Increased By (0.4%)
KSE30 Increased By (0.44%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 0.02 (0.03%)
BIPL 27.45 Increased By ▲ 0.39 (1.44%)
BOP 36.08 Increased By ▲ 1.33 (3.83%)
CNERGY 10.97 Decreased By ▼ -0.09 (-0.81%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 218.05 Increased By ▲ 1.06 (0.49%)
FABL 100.60 Decreased By ▼ -1.74 (-1.7%)
FCCL 56.46 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
GGL 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
HBL 320.55 Decreased By ▼ -1.49 (-0.46%)
HUBC 222.70 Increased By ▲ 1.18 (0.53%)
HUMNL 10.80 Increased By ▲ 0.06 (0.56%)
KEL 7.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.20 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 98.90 Increased By ▲ 0.96 (0.98%)
OGDC 317.60 Increased By ▲ 1.30 (0.41%)
PAEL 42.72 Increased By ▲ 0.42 (0.99%)
PIBTL 16.93 Increased By ▲ 0.15 (0.89%)
PIOC 275.00 Increased By ▲ 5.62 (2.09%)
PPL 221.65 Increased By ▲ 0.96 (0.43%)
PRL 63.12 Decreased By ▼ -0.53 (-0.83%)
SNGP 105.50 Decreased By ▼ -0.74 (-0.7%)
SSGC 27.09 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 8.77 Increased By ▲ 0.04 (0.46%)
TPLP 14.79 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 61.72 Increased By ▲ 0.31 (0.5%)
UNITY 11.84 Increased By ▲ 0.70 (6.28%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

فرنٹیئر سیرامکس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نئے توسیعی منصوبے شروع نہیں کرے گی کیونکہ سیرامکس کا شعبہ اس وقت سیچوریشن پوائنٹ پر پہنچ چکا ہے، جہاں مزید سرمایہ کاری سے شیئر ہولڈرز کے لیے مناسب منافع حاصل ہونا ممکن نہیں۔

یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی تفصیلات بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں بتائی گئیں۔

نوٹس کے مطابق فرنٹیئر سیرامکس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 اکتوبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں موجودہ مارکیٹ حالات کے تناظر میں مستقبل کے توسیعی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ غور و خوض کے بعد بورڈ نے دیکھا کہ شعبہ سیرامکس میں اس وقت اتنی گنجائش باقی نہیں رہی کہ نئے منصوبوں پر سرمایہ کاری سے شیئر ہولڈرز کو مناسب منافع مل سکے۔

بورڈ نے اس فیصلے کے تحت نئے کاروباری یونٹ کے لیے زمین کی خریداری کا منصوبہ ختم کرنے اور 8 جنوری 2021 کے لینڈ سیل ایگریمنٹ کو واپس لینے کی منظوری دی۔ یہ معاہدہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے ساتھ میانوالی کے علاقے مسان داؤدخیل میں 1,031 کنال زمین کی خریداری کے لیے کیا گیا تھا، جس کی کل مالیت 1.13 ارب روپے تھی، اور اس کے بدلے میں 750.84 ملین روپے ایڈوانس ادا کیے گئے تھے۔

بورڈ کے مطابق، فریقین میں اتفاق ہوا ہے کہ 200 ملین روپے مئی 2026 تک واپس کیے جائیں گے، جبکہ باقی رقم جون 2026 کے بعد مزید مذاکرات کے ذریعے طے کی جائے گی۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ کمپنی کے سی ای او نے معاہدہ واپس لینے پر معاوضے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس پر بورڈ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ شفاف اور منصفانہ تصفیے کے لیے مذاکرات کرے تاکہ کمپنی کے مالی اور اسٹریٹجک مفادات مکمل طور پر محفوظ رہیں۔

بورڈ نے اس فیصلے کو کمپنی کی شیئر ہولڈر ویلیو کے تحفظ، سرمایہ کے مؤثر استعمال، اور موجودہ آپریشنز کو مضبوط کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا۔

علاوہ ازیں، کمپنی نے اعلان کیا کہ معاہدہ واپس لینے کی منظوری شیئر ہولڈرز سے آئندہ سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) میں حاصل کی جائے گی۔

فرنٹیئر سیرامکس لمیٹڈ کی بنیاد 1982 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رکھی گئی تھی، جو وال اور فلور ٹائلز، سینیٹری ویئرز اور دیگر متعلقہ مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔

Comments

Comments are closed.