پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر قرض ری فنانسنگ کی درخواست کر دی
- ذرائع کا کہنا ہے کہ ری فنانسنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے
پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے کی ری فنانسنگ کی درخواست کی ہے، جس کے تحت شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں رقم موصول ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ری فنانسنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ توقع ہے کہ اس رقم کی آمد سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بروقت سہارا ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے جولائی میں بیرونی قرضوں کی مد میں 2.2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کیں، جن میں 1.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے کی واپسی بھی شامل تھی۔
ری فنانسنگ کی درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان بیرونی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور قرضوں کی مسلسل ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کو مناسب سطح پر برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بزنس ریکارڈر نے اس معاملے پر وزارت خزانہ کے ترجمان سے مؤقف لینے کی کوشش کی، تاہم خبر فائل کیے جانے تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026
























Comments