BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی، وزیراعظم کا بلومبرگ کی رپورٹ کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو بلومبرگ کی حالیہ مثبت معاشی تشخیص کا خیرمقدم کیا اور اسے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی...
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور اسے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی عکاسی کرنے والا ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (سی ڈی ایس ) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جو ہماری معیشت کیلئے اچھی خبر ہے، گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کی یہ رپورٹ ہمارے لئے انتہائی اہم سنگ میل ہے اور ہماری ترقی کے سفر کی مظہر ہے، حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے، اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔

بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کو دوسری ابھرتی معیشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ بہتر کرلی، جریدے کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی منظرنامے میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستان ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں واحد ملک ہے جس نے پچھلے ایک سال میں مسلسل سہ ماہی بہتری دکھائی ہے۔

قبل ازیں وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا تھا کہ ملک کے رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مضبوطی کی علامت ہے، جس کی بنیاد میکرو اکنامک استحکام، ساختی اصلاحات، بروقت قرض کی ادائیگی، آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ مستقل رہنا، اور موڈیز، فچ اور ایس اینڈ پی کی مثبت ریٹنگ کارروائیاں ہیں۔

Comments

Comments are closed.