BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ (ایف این ای ایل) نے پورٹ فولیو کو بہتر بنانے اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے 1.18 ارب روپے تک کے اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں آگاہ کیا کہ اس نے کنگ بھائی ڈیجیسول (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں اپنی 20 فیصد ایکویٹی حصص داری، یعنی 10,000 کلاس-بی نان ووٹنگ شیئرز، 28 کروڑ روپے کے عوض فروخت کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

نوٹس کے مطابق یہ لین دین ایک مضبوط قدر (روبسٹ ویلیوایشن) کی عکاسی کرتا ہے جس میں کنگ بھائی ڈیجیسول (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی انٹرپرائز ویلیو کا آزادانہ طور پر تقریباً 1.5 ارب روپے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ایف این ای ایل نے بتایا کہ یہ سرمایہ فروخت اس کی اُس حکمتِ عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد سرمایہ کی قدر میں اضافہ اور اسے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والے منصوبوں کی جانب منتقل کرنا ہے۔

بورڈ نے ایف این ای ایل کی ذیلی کمپنی ایف این ای ڈیولپمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں 40 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

یہ ذیلی کمپنی جس نے گزشتہ ماہ اپنے آپریشنز کا آغاز کیا، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمایاں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک میں بڑے پیمانے کے منصوبے شروع کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یہ عزم اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کمپنی کی توجہ رئیل اسٹیٹ اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے پر مرکوز ہے، جہاں پائیدار اور مستحکم آمدنی کے مضبوط امکانات موجود ہیں۔

مزید برآں بورڈ نے فارماسیوٹیکل سیکٹر میں انٹری کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کی منظوری بھی دی ہے جو کسی مینوفیکچرنگ فیکٹری یا کمپنی کے قیام یا حصول کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ سرمایہ کاری کمپنی کی ذیلی یا وابستہ اداروں کے اشتراک سے یا خودمختار طور پر عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی سب سے زیادہ امید افزا اور تیز رفتار ترقی والی صنعتوں میں ایک اہم تنوع (ڈائیورسیفیکیشن) کی نشاندہی کرتا ہے۔

فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ ایک محدود ذمہ داری والی کمپنی ہے جو کمپنیز آرڈیننس، 1984 (جو اب کمپنیز ایکٹ، 2017) کے تحت پاکستان میں رجسٹرڈ ہے۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں شیئر بروکریج، مشاورتی خدمات اور سرمایہ کاری پورٹ فولیو کا انتظام شامل ہے۔

Comments

Comments are closed.