BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

امریکی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں اس تاریخی عمارت کو منہدم کر کے اس کی جگہ ایک فلک بوس عمارت تعمیر کرنا بھی شامل ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ 1,025 کمروں پر مشتمل ہوٹل مین ہٹن میں واقع ہے، جسے 2020 میں کورونا وبا کے دوران آمدنی میں شدید کمی کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ تین سال بعد اسے عارضی طور پر مہاجرین کی رہائش کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم اس کے بعد سے یہ بند ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے بلومبرگ سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک جوائنٹ وینچر کے ذریعے منصوبہ آگے بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے، جس میں پاکستان زمین فراہم کرے گا جبکہ نجی شراکت دار سرمایہ لگائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ اگر مالی طور پر فائدہ مند ہو تو ہوٹل کو برقرار رکھا جائے۔ محمد علی کے مطابق ہمیں اگلے چند مہینوں میں واضح صورتحال حاصل ہو جائے گی جب جوائنٹ وینچر پارٹنر کا انتخاب اور مارکیٹ مشاورت مکمل ہو جائے گی۔

بلومبرگ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کئی برسوں بعد سرکاری اداروں کی تنظیمِ نو اور نجکاری کے لیے سب سے بڑا منصوبہ آگے بڑھا رہی ہے، جو آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض معاہدے کا حصہ ہے۔

محمد علی کے مطابق، نجکاری کے لیے سب سے پہلا اثاثہ پی آئی اے ہو سکتا ہے، اور حکومت کو امید ہے کہ یہ عمل نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے گروپس ملک کے چند بڑے کاروباری گروپ ہیں، جن کے پاس ادارے کو چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان کے مطابق، ایئرلائن کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لیے تقریباً آدھے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہو گی۔

بلومبرگ کے مطابق، پاکستان روزویلٹ ہوٹل کے لیے مشیر کی تقرری کے عمل میں ہے، جسے بعض حلقے اس کے تاریخی کردار کے باعث نیا ایلس آئی لینڈ بھی قرار دیتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت اس ماہ کے آخر تک سات بین الاقوامی اداروں — جن میں سٹی گروپ , سی بی آر ای گروپ., اور سیولز پی ایل سی شامل ہیں — کی بولیوں کے بعد مشیر کا انتخاب مکمل کرے گی۔

یہ ہوٹل 1924 میں قائم کیا گیا تھا اور امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ یہ گرینڈ سینٹرل ٹرمینل، جو نیویارک کا مرکزی ریلوے اسٹیشن ہے، کے بالکل قریب واقع ہے۔

Comments

Comments are closed.