BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو جنوبی روس میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے یورپ کی بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر اہم اور نمایاں ردعمل دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس یورپ کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جوابی اقدامات میں دیر نہیں لگے گی۔ ان خطرات کے جواب بہت سنگین ہوں گے۔

پوٹن نے زور دیا کہ روس کبھی کمزوری یا فیصلہ سازی میں تذبذب کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ یوکرین میں روسی کارروائی کے بعد یورپی یونین اور ماسکو کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور یورپ نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ڈنمارک میں ڈرون واقعات اور ایسٹونیا و پولینڈ میں روسی فضائی دخل اندازیوں نے یورپ میں خدشات کو بڑھا دیا ہے کہ یوکرین کی جنگ سرحد پار یورپ میں پھیل سکتی ہے۔

پوٹن نے یورپی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات بڑھانے کیلئے ہسٹیریا پھیلا رہے ہیں، جبکہ روس کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس پرسکون ہو جائیں۔

روسی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس یوکرین میں دراصل نیٹو اتحاد سے لڑ رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا مذاق اڑایا کہ روس ایک کاغذی شیر ہے۔ پوٹن نے کہا، اگر ہم پورے نیٹو بلاک سے برسرپیکار ہیں، پیش قدمی کر رہے ہیں اور پراعتماد ہیں، پھر بھی ہمیں کاغذی شیر کہا جاتا ہے، تو پھر نیٹو خود کیا ہے؟

پوٹن نے یوکرین پر الزام لگایا کہ وہ زیر قبضہ زاپوریزیا جوہری بجلی گھر کے ارد گرد حملے کر رہا ہے، اور خبردار کیا کہ ماسکو اس کا جواب دے سکتا ہے۔ یورپ کا سب سے بڑا جوہری پلانٹ ایک ہفتے سے بجلی سے محروم ہے جو اب تک کا طویل ترین تعطل ہے۔ روس اور یوکرین ایک دوسرے پر بجلی کے گرڈ پر حملوں کا الزام لگاتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.