کاروبار اور معیشت
سی سی پی نے سسٹمز لمیٹڈ کو ایس اے اے سروسز کے حصول کی منظوری دیدی
سی سی پی نے سسٹمز لمیٹڈ کے ذریعے ایس اے اے سروسز کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نمایاں کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کو ایس اے اے سروسز کے حصول کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
یہ ٹرانزیکشن شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت مکمل کی جائے گی۔
کمپٹیشن کمیشن کے مطابق دونوں کمپنیوں کے صارفین کی بنیاد مختلف ہے اور ان کے درمیان کوئی اوورلیپ نہیں پایا گیا، لہٰذا اس ٹرانزیکشن سے مارکیٹ پاور میں نہ تو کسی قسم کا غیرمعمولی اضافہ ہوگا اور نہ ہی کمی واقع ہوگی۔
واضح رہے کہ سسٹمز لمیٹڈ، ایس اے اے سروسز کو برٹش امریکن ٹوبیکو سے خریدے گی۔
اس اقدام کو ماہرین آئی ٹی اور بزنس حلقوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی وسعت اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025























Comments
Comments are closed.