BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے غزہ کی جنگ ختم کرنے کا ایک منصوبہ پیش کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے ممکنہ قیام کی تجویز دی، لیکن مغربی کنارے کے گاؤں بیت اُر الفوقا کے رہائشی اشرف سمارة نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کس طرح اسرائیلی بلڈوزر اس امید کو دفن کر رہے ہیں۔

اسرائیلی سیکیورٹی گارڈز کی نگرانی میں بھاری مشینری نئی یہودی بستیوں کے لیے سڑکیں بنا رہی ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی دیہات اور زرعی زمینوں تک رسائی مزید محدود ہو گئی ہے۔ سمارة، جو مقامی کونسل کے رکن ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اہلِ گاؤں کو اپنی زمینوں تک پہنچنے اور ان سے فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے ہے اور اس سے فلسطینی آبادی کو ان کے رہائشی علاقوں تک محدود کر دیا جائے گا۔

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے بننے والی ہر نئی سڑک فلسطینیوں کے لیے مزید رکاوٹیں پیدا کرتی ہے، جو ان راستوں کے استعمال سے عموماً محروم رہتے ہیں۔ نتیجتاً قریبی شہروں، کھیتوں اور ملازمتوں تک ان کی رسائی مشکل تر ہو جاتی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب برطانیہ اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے دوران بستیوں کی توسیع تیزی سے جاری ہے۔ بیشتر ممالک اور فلسطینی ان بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھتے ہیں، تاہم اسرائیل اس مؤقف کو مسترد کرتا ہے۔

اسرائیلی تنظیم پیس ناؤ کی رکن ہگیت اوفران کے مطابق یہ نئی سڑکیں زمینی حقائق قائم کرنے اور مزید زمین پر قبضہ کرنے کے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2023 میں حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں سڑکوں کی تعمیر پر 7 ارب شیکل (2.11 ارب ڈالر) مختص کیے ہیں۔

نیتن یاہو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی جبکہ ان کے وزرا کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے ریاستِ فلسطین کے تصور کو دفن کر دیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کا منصوبہ اگرچہ ایک راستہ تجویز کرتا ہے لیکن اس کے شرائط اتنے سخت ہیں کہ فلسطینی ریاست کا قیام غیر یقینی دکھائی دیتا ہے۔

Comments

Comments are closed.