BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی دیدی گئی

ایران نے پیر کو بہمن چوبی آسل نامی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے سرکاری...
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے پیر کو بہمن چوبی آسل نامی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے سرکاری میڈیا ادارے میزان کے مطابق بہمن چوبی آسل کو ایران میں اسرائیل کے لیے سرگرم سب سے اہم جاسوسوں میں شمار کیا گیا تھا۔

میزان کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے چوبی آسل کو ایرانی سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے، اہم ڈیٹا سینٹرز میں خلل ڈالنے اور الیکٹرانک آلات کی درآمد کے راستوں کی معلومات اکٹھی کرنے جیسے مقاصد کے لیے بھرتی کیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مدعا علیہ کی اپیل سپریم کورٹ نے مسترد کر دی تھی اور اسے زمین پر فساد کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی،یہ جرم ایران میں سنگین ترین الزامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان برسوں سے جاری خفیہ محاذ آرائی اب کئی بار براہِ راست تصادم میں بھی بدل چکی ہے، جس میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے ایران کے اندر اہداف پر حملے شامل ہیں،ان میں مبینہ طور پر موساد کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔

ایران میں رواں سال اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور حالیہ ماہ کے دوران کم از کم 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔

Comments

Comments are closed.