BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معیشت، خارجہ تعلقات اور دفاعی محاذ پر تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔ معیشت کو استحکام ملا ہے اور اب ملک ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔ لندن ہائی کمیشن میں اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیابیاں خلوص، محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے اور پاکستان نے عالمی برادری میں وقار حاصل کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت عرب و اسلامی ممالک کا اجلاس مسئلہ غزہ پر مثبت نتائج دے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب تک 64 ہزار مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کو تعمیری اور نتیجہ خیز قرار دیا اور کہا کہ یہ ملاقات پاک-امریکہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور بہترین سفیر ہیں جو اپنے وطن کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں پاکستان کے عوام کی نمائندگی کی، کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو اجاگر کیا اور دنیا کو باور کرایا کہ کشمیری عوام ایک دن آزادی حاصل کریں گے جبکہ غزہ میں مظالم انسانی تاریخ میں بدترین ہیں۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ آٹھ مسلم ممالک اور امریکہ کے درمیان غزہ پر اجلاس ہوئے اور آئندہ ملاقاتوں سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد اور مہنگائی 30 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد تک آ گئی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

Comments are closed.