پاکستان اور بھارت اتوار کو دبئی میں ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، یہ ایک ہائی-اسٹیکس مقابلہ ہوگا، جہاں سیاسی کشیدگی اور میدان میں تنازعات نے اس کی اہمیت اور سنسنی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
پاکستان نے جمعرات کو بنگلہ دیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کی جس سے دفاعی چیمپیئن بھارت کے ساتھ شاندار مقابلے کا میدان تیار ہوگیا ہے۔
یہ مقابلہ اس وقت ہورہا ہے جب نیوکلئر ہتھیار رکھنے والے پڑوسیوں کے درمیان جھڑپیں چند ماہ قبل ہوچکی ہیں، دونوں ممالک نے پچھلی دہائی میں کوئی دوطرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔
ایشیا کپ کے گروپ مرحلے اور سپر فور راؤنڈ میں دیکھا گیا کہ بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے گرین شرٹس کے کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہلے اور دوسرے میچ کے بعد بھی ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
بھارت نے دونوں میچ باآسانی جیتے جس سے پاکستان کے خلاف ان کا ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ 7 میچوں تک پھیل گیا جو 2022 سے شروع ہوا تھا ،ان میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کو 12-3 کی برتری حاصل ہے۔
سپر فور میچ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اپنی نصف سنچری کے بعد اپنے بلے سے بندوق بناکر جش منایا جبکہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ایسے اشارے کیے جو مئی میں چار روزہ سرحدی تصادم کے دوران بھارت کی فوجی کارروائی کی تمسخر اُڑانے جیسے لگے۔
پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی جیت کے بعد کہا کہ دیکھیں میرے کھلاڑیوں کے لیے پیغام یہ ہے کہ صرف کرکٹ پر توجہ دیں اور یقیناً ہم یہی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا جہاں تک اشاروں کا تعلق ہے، ہائی پریشر میچز میں ہمیشہ جذبات رہتے ہیں۔
دفاعی ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپئن بھارت اب بھی ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم ہے۔
رنگ آف فائر
بھارت نے ایشیا کپ کے 17 ویں ایڈیشن میں جو ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے اپنے تمام پانچ میچ جیت لیے ہیں اور اب وہ اپنا ریکارڈ بڑھاتے ہوئے نواں ٹائٹل جیتنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اوپنر ابھیشیک شرما مسلسل نصف سنچریاں بنا کر شاندار فارم میں ہیں، جبکہ لیفٹ آرم رِسٹ اسپنر کلدیپ یادو 12 وکٹوں کے ساتھ باولنگ چارٹس میں سرفہرست ہیں۔
تاہم ان کی فیلڈنگ پر ابھی سوالیہ نشان ہے کیونکہ اب تک ٹورنامنٹ میں یہ 12 کیچ ڈراپ کرچکے ہیں۔
اسپنر ورون چکرورتی نے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنی ہوگی۔
پچھلے 50 اوورز کے ایشیا کپ ایڈیشن میں جیتنے والی بھارت کی ٹیم جمعہ کو دبئی میں سپر فور کے ایک غیر اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
دو بار کے ایشیا کپ چیمپیئن پاکستان اپنے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر انحصار کریں گے جبکہ اسپنرز ابرار احمد اور محمد نواز بھارت کی طاقتور بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔
تاہم ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن پریشان کن رہی ہے ۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کو دوسری بار شکست دینے کے بعد سوریا کمار نے میدان میں موجود رقابت کو کم اہمیت دی، لیکن کوچ ہیسن کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم نمبر ایک رینکڈ ٹی20 ٹیم کے لیے چیلنج کھڑا کرسکتی ہے۔
























Comments
Comments are closed.