امریلی اسٹیلز لمیٹڈ (اے ایس ٹی ایل) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ کمپنی کو اپنے 22.6 ارب روپے کے قرض کی ری اسٹرکچرنگ اور ادائیگی کی شرائط پر ازسرِنو مذاکرات کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ قرض مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں سے حاصل کیا گیا تھا۔
اس ترقی سے متعلق کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ نوٹس بھیجا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ری اسٹرکچرڈ سہولتوں کی شرائط و ضوابط کی بھی منظوری دے دی ہے، جو ٹرم شیٹ ، ماسٹر ری اسٹرکچرنگ ایگریمنٹ ( ایم آراے )،ماسٹر کلیکشن ایگریمنٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے تحت کمپنی اور مالیاتی اداروں کے درمیان طے پائے ہیں۔
**ری اسٹرکچرنگ کی نمایاں خصوصیات **
تمام ری اسٹرکچرڈ سہولتوں، بشمول اصل رقم (پرنسپل) اور منافع/مارک اپ کی ادائیگیاں تین سال کے لیے مؤخر کر دی جائیں گی، جسے مورٹوریم پیریڈ کہا جائے گا، تاہم پہلے سے موجود طویل المدتی سہولتوں کے پرنسپل کی ادائیگی صرف دو سال کے لیے مؤخر ہوگی۔ مجموعی طور پر ری اسٹرکچرنگ کی مدت دس سال مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔
موجودہ قلیل المدتی سہولتیں تقریباً 7.5 ارب روپے (روایتی) اور 3.5 ارب روپے (اسلامی) طویل المدتی سہولتوں میں تبدیل کر کے ری اسٹرکچرڈ پیکج میں شامل کی جائیں گی۔
مارک اپ کی شرح کے آئی بی او آر پر مقرر کی جائے گی اور پورے معاہدے کے دوران اس پر کوئی اضافی اسپریڈ نہیں ہوگا۔
اسپانسرز کی جانب سے 4 ارب روپے کی لیکویڈیٹی کمیٹمنٹ (ایکویٹی انجیکشن اور نان کور اثاثوں کی فروخت کے ذریعے) فراہم کی جائے گی، تاکہ ورکنگ کیپٹل کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
امریلی اسٹیلز لمیٹڈ کی بنیاد 1984 میں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی رکھی گئی تھی، جبکہ 2009 میں اسے پبلک کمپنی میں تبدیل کیا گیا۔ کمپنی کا بنیادی کاروبار اسٹیل بارز اور بلٹس کی تیاری اور فروخت ہے۔























Comments
Comments are closed.