BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
پاکستان

ہنگو میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

  • صدر مملکت کا جام شہادت نوش کرنے پر کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرام شہید ہوگئے.

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے گھبراہٹ میں ایک مسجد کے اندر پناہ لے لی اور جائے عبادت کی حرمت کو صریحاً نظرانداز کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرام شہید ہوگئے، کیپٹن حمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے خوارج کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج متعدد شہریوں کے قتل اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

صدر مملکت کا کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی میں دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر کیپٹن حمزہ اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مادر وطن اپنے اس دلیر سپوت کی قومی امن و سلامتی کے دشمن بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی ارض وطن کے لیے لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

Comments

200 حروف