BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
کاروبار اور معیشت

ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال، حکومت سے مذاکرات آج ہوں گے

  • ہم صرف یقین دہانیوں پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے، ملک شہزاد اعوان
شائع اپ ڈیٹ

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات پیر کو صبح 11 بجے ہوں گے، جس کے بعد سندھ حکومت کے ساتھ دوپہر 2 بجے بات چیت کی جائے گی۔

ملک شہزاد اعوان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اتوار کو دوسرے روز میں داخل ہوگئی۔ اپنے مطالبات کی حمایت میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیوں کی سروس معطل کر رکھی ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے علاوہ وزارتِ بحری امور و جہاز رانی، وزارتِ خزانہ اور وزارتِ پٹرولیم کے نمائندے بھی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کمشنر آفس میں ہوں گے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز محض یقین دہانیوں پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف یقین دہانیوں پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے، ہمارے مطالبات منظور کیے جانے چاہئیں۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی اور ایندھن کے اخراجات میں مسلسل اضافے نے کاروبار چلانا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے زیادہ ٹول ٹیکس اور دیگر مسائل کو بھی بڑے چیلنجز قرار دیا۔

ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے حالیہ ٹول ٹیکس اضافے کو بھی واپس لینے اور شرحیں 30 جون 2024 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کے دیگر مطالبات میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کرنا بھی شامل ہے۔

Comments

200 حروف