BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دوستی اور خوشگوار تعلقات کو سراہا،حالانکہ واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر روس کے ساتھ بڑھتے معاشی روابط پر دباؤ جاری ہے۔

روس سے تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث بھارت پر مغربی دنیا بالخصوص امریکہ کی جانب سے دباؤ بڑھ گیا ہے۔اسی تناظر میں امریکی صدر نے بھارت کی برآمدات پر اضافی تجارتی محصولات عائد کر دیے ہیں۔

مودی اور پوٹن کی بات چیت اُس کے ایک دن بعد ہوئی جب مودی نے صدر ٹرمپ سے یوکرین جنگ اور تجارتی محصولات کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

روسی صدر پوٹن نے ٹیلی ویژن پر نشر ایک حکومتی اجلاس میں کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان تعلقات ہمیشہ انتہائی پُراعتماد اور دوستانہ رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ہم اپنی خصوصی اور ترجیحی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم اور بھارت یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

امریکہ اور یوکرین کی کوشش ہے کہ روس کی توانائی کی برآمدات پر ضرب لگائی جائے،جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ روسی فوج کو مالی مدد فراہم کرتی ہیں اور جنگ جاری رکھنے کا ذریعہ ہیں۔

Comments

Comments are closed.