BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کیلئے نامزد سفیر سرجیو گور نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور نئی دہلی تجارتی ٹیرف کے معاملے پر زیادہ دور نہیں ہیں اور امکان ہے کہ یہ مسئلہ آئندہ چند ہفتوں میں حل کر لیا جائے گا۔

سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے غیرمعمولی طور پر اچانک شرکت کی اور امیدوار کا تعارف کرایا۔ انہوں نے بھارت کو امریکا کے لیے مستقبل کے تناظر میں دنیا کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک قرار دیا۔

امریکی انتظامیہ طویل عرصے سے بھارت کو چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے مقابلے میں اہم شراکت دار سمجھتی آئی ہے، تاہم ٹرمپ کے تجارتی اقدامات نے تعلقات کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوئے جب بھارت نے اپنی زرعی اور ڈیری مارکیٹ کھولنے سے انکار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ دوطرفہ تجارت کا حجم 190 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ٹرمپ نے پہلے بھارت سے درآمدات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا اور پھر روسی تیل کی خریداری پر نئی دہلی کو سزا دینے کے لیے 27 اگست سے یہ شرح بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔

سرجیو گور، جو ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں، نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کم ہیں اور سمجھوتہ جلد متوقع ہے۔ ریپبلکن سینیٹرز نے زور دیا کہ بھارت کے لیے ایسا سفیر مفید ہوگا جو صدر ٹرمپ کے قریب ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس وقت کچھ رکاوٹیں موجود ہیں لیکن تعلقات کو دوبارہ بہتر بنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق امریکا کا بھارت کے ساتھ تعلق چین کے مقابلے میں کہیں زیادہ گرمجوش اور دیرپا ہے۔

Comments

Comments are closed.