BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے رات گئے حملوں میں ایک شیر خوار بچہ سمیت 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے، جبکہ کئی سرکاری و رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جن میں سرکاری دفاتر بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام نے اتوار کو تصدیق کی کہ حملے ڈرون اور میزائل حملوں کی صورت میں کیے گئے۔

کیف کے میئر وٹالی کلیچکو کے مطابق شہر کے مرکز میں واقع سرکاری عمارت پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ڈرون حملوں میں ایک شیر خوار بچہ اور ایک نوجوان خاتون ہلاک ہوئی، جبکہ ایک حاملہ خاتون سمیت 5 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل کلیچکو نے بتایا تھا کہ دریائے ڈنیپرو کے مشرقی علاقے دارنیٹسکی میں ایک بزرگ خاتون بم شیلٹر میں ہلاک ہوئی۔

ایمرجنسی حکام کے مطابق ڈرون حملے سے چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی اور عمارت جزوی طور پر منہدم ہو گئی۔ مغربی علاقے سویاتوشنسکی میں 9 منزلہ عمارت کی کئی منزلیں گر گئیں۔ 16 منزلہ رہائشی بلاک اور دیگر عمارتوں میں بھی ڈرون کے ملبے سے آگ بھڑک اٹھی۔

حکام نے الزام عائد کیا کہ روس نے دانستہ طور پر شہری اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران یوکرین کے شہر کرمینچک میں درجنوں دھماکوں کے باعث بجلی معطل ہوئی، جبکہ کریوی ریہ اور اوڈیسا میں شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

پولینڈ نے مغربی یوکرین پر فضائی حملوں کے خدشے کے باعث اپنی اور اتحادی فضائیہ کو الرٹ کر دیا۔ روس کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments

Comments are closed.