BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وفاقی وزیر خزانہ سے یو اے ای وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تجارت اورسرمایہ کاری کی سرگرمیاں اورتیزی بے مثال ہے، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور ملک میں اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

وفد کی قیادت ابو ظہبی میں قائم عالمی سرمایہ کاریو اسٹریٹجک ایڈوائزری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ای آئی ایکس کے گروپ چیف انفارمیشن آفیسر محمد برادی نے کی۔

وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ان کے پاکستان کے دورے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت اہلکاروں، نجی شعبے کے نمائندوں اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں نے ملک میں سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی ہوگی۔

وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معیشت اور گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کی جانے والی وسیع پیمانے پر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام معاشی اشاریوں میں مثبت پیش رفت کا تسلسل برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی برسوں کے بعد حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن فاضل ہوگیا، افراط زرسنگل ڈیجیٹ ہے، ملکی کرنسی اورزرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہے، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے جس سے ملکی معیشت پربیرونی اعتمادکی عکاسی ہورہی ہے۔

انہوں نے برآمدات اور ترسیلات زر کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تجارت اورسرمایہ کاری کی سرگرمیاں اورتیزی بے مثال ہے، 70 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلی بار پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹس میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ مستقبل میں یورو اور امریکی ڈالر بانڈز کے اجرا بھی منصوبے کا حصہ ہیں تاکہ ذخائر مزید مستحکم کیے جا سکیں۔

وزیرخزانہ نے سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکس اصلاحات، ٹیرف میں کمی، سرکاری اداروں کی نجکاری اور دیگر جرأت مندانہ ڈھانچہ جاتی اقدامات معیشت کی ساخت کو بنیادی طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کان کنی کے شعبے، خصوصاً ریکو ڈک پراجیکٹ میں شاندار مواقع موجود ہیں، جو پائیدار غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے بیرونی شعبے کو مضبوط کرے گا۔

انہوں نے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے جلد سامنے آنے والی نئی صنعتی پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ٹیرف اصلاحات اور ڈیجیٹل و ایکسپورٹ پروموشن پالیسیز حکومت کے آئندہ اصلاحاتی ایجنڈے کی عکاس ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ٹیکس نیٹ کو مینوفیکچرنگ اور تنخواہ دار طبقے سے آگے بڑھا کر خدمات، ہول سیل، ریٹیل اور زرعی شعبے تک پھیلایا جا رہا ہے، جبکہ کاروبار کے لیے توانائی اور فنانسنگ لاگت کم کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے نجکاری کے جاری عمل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں پی آئی اے اور دیگر ریاستی اثاثوں کی بڑی ڈیلز آگے بڑھائی جائیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکاردر 2025

Comments

Comments are closed.