پاکستان میں گزشتہ دو برس کے دوران غیرملکی نجی سرمایہ کاری کی آمد میں 58 فیصد کمی ہوئی، جو غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی کی عکاسی کرتی ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جولائی میں خالص 3 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جس کا زیادہ تر رخ بینکنگ اور تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبوں کی جانب رہا