BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے منگل کو کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں غزہ پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن کو توقع ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقے میں جاری جنگ رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے علیحدہ بیان میں بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو بدھ کو واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا وقت مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ (1915 جی ایم ٹی) مقرر کیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ، جنہوں نے اپنی 2024 کی انتخابی مہم میں غزہ جنگ کے جلد خاتمے کا وعدہ کیا تھا، جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سات ماہ گزرنے کے باوجود اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کی مدت صدارت کے آغاز میں ایک جنگ بندی قائم ہوئی تھی جو صرف دو ماہ جاری رہی اور 18 مارچ کو اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ختم ہو گئی۔

حالیہ ہفتوں میں غزہ میں بھوک اور قحط سے متاثر بچوں سمیت فلسطینیوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے اور اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر تنقید میں اضافہ کیا ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وٹکوف نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک جامع منصوبے پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ جنگ ہر صورت سال کے اختتام تک ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ مذاکرات کے لیے کھلا ہے جبکہ حماس نے بھی تصفیے میں دلچسپی کا عندیہ دیا ہے۔

غزہ کے صحت حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 62,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ پورا علاقہ داخلی طور پر بے گھر اور شدید بھوک کے بحران کا شکار ہے۔ ادھر اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ جنگ کا آغاز حماس کے حملے سے ہوا تھا جس میں 1,200 اسرائیلی ہلاک اور 250 کے قریب یرغمال بنائے گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.