BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنے طویل عرصے سے غیر فعال مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کا آخری اجلاس 2005 میں منعقد ہوا تھا۔ یہ پیش رفت پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت بشیر الدین کے درمیان ڈھاکا میں جمعہ کو ہونے والے اعلیٰ سطح بات چیت کے دوران سامنے آئی۔

مذاکرات کا محور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، باہمی سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دونوں ممالک تجارت کو فروغ دینے اور تعاون بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کے عمل میں ہیں۔

بیان کے مطابق، دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ جے ای سی کا آخری اجلاس 2005 میں ہوا تھا۔

اسی دوران یہ بھی طے پایا کہ ایک مشترکہ تجارتی کمیشن بنایا جائے جو موجودہ تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ پیش کرے، مستقبل کے اہداف مقرر کرے اور ان کے حصول کے لیے اقدامات کی نشاندہی کرے۔

دونوں رہنمائوں نے زرعی جدید کاری، قابل تجدید توانائی، اسٹیل انڈسٹری، گرین شپ بریکنگ، شپ بلڈنگ، کھجور، معدنیات، تعمیراتی پتھر، حلال تجارت، چینی، چمڑا، چاول، خشک میوہ جات اور زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ جیسے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی۔

یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ تجارتی روابط اور لاجسٹکس کو بہتر اور سستا بنایا جائے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ ملاقات میں ٹیرف اور ڈیوٹیز میں کمی اور بنگلہ دیشی مصنوعات کو پاکستانی منڈی تک ترجیحی رسائی دینے جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ملکوں کے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جام کمال خان بدھ کو بنگلہ دیش کے چار روزہ سرکاری دورے (21 سے 24 اگست 2025) پر ڈھاکا پہنچے۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اپنے قیام کے دوران وزیر تجارت بنگلہ دیشی ہم منصب، اعلیٰ سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں جام کمال نے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات میں تجارت، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی روابط میں مزید گہرے تعاون کے امکانات پر بات چیت کی تھی۔

Comments

Comments are closed.