BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اتوار کے روز یورپ اور نیٹو اتحاد کی سفارتی حمایت حاصل ہوئی، جب کہ رواں ہفتے روس۔امریکا سربراہی اجلاس ہونے جا رہا ہے، جس میں کییف کو خدشہ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کی شرائط طے کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ 15 اگست کو الاسکا میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فیصلہ اس کی شمولیت کے بغیر ناقابل قبول ہوگا۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی رہنماؤں نے زور دیا کہ کوئی بھی سفارتی حل یوکرین اور یورپ کے سلامتی مفادات کا تحفظ کرے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ اجلاس کا مقصد پیوٹن کی سنجیدگی جانچنا ہے، اور یہ یقینی بنانا ہے کہ یوکرین اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے۔ روس اس وقت یوکرین کے تقریباً پانچواں حصے پر قابض ہے، جبکہ کریمیا سمیت کئی خطوں کا دعویٰ کر چکا ہے۔

روس نواز تجزیہ کار سرگئی مارکوف نے کہا کہ ممکنہ معاہدے میں زمینوں کا تبادلہ شامل ہو سکتا ہے، لیکن اس کی تفصیلات غیر واضح ہیں۔ یوکرین اور یورپی ممالک کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ، پیوٹن سے ایسا معاہدہ کر سکتے ہیں جو کییف کے لیے نقصان دہ ہو۔

زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ منصفانہ ہونا چاہیے اور یورپی اتحاد کے ساتھ مشترکہ مؤقف ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق ممکنہ سمجھوتہ دونوں فریقین کو ناخوش کرے گا۔

Comments

Comments are closed.