BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملے میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کو شہید کر دیا ہے جو مبینہ طور پر حماس کے ایک سیل کے سربراہ تھے، تاہم انسانی حقوق کے کارکنوں نے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں غزہ جنگ کی فرنٹ لائن رپورٹنگ پر نشانہ بنایا گیا۔

غزہ حکام اور الجزیرہ کے مطابق 28 سالہ انس الشریف، تین دیگر الجزیرہ صحافیوں محمد قریقیہ، ابراہیم ظاہر، محمد نوفل اور ایک اسسٹنٹ کے ساتھ مشرقی غزہ سٹی میں الشفا اسپتال کے قریب ایک خیمے پر حملے میں مارے گئے۔ اسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس حملے میں مزید دو افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

الجزیرہ نے انس الشریف کو غزہ کے بہادر ترین صحافیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ غزہ پر قبضے کی تیاری میں آوازوں کو خاموش کرنے کی مایوس کن کوشش ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انس الشریف راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور ان کے خلاف شواہد غزہ سے برآمد دستاویزات سے ملے ہیں۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایرین خان اور صحافتی تنظیموں نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ انس الشریف کی جان کو خطرہ ہے اور اسرائیلی الزامات غیر مصدقہ ہیں۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دعوؤں کے لیے کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔

انس الشریف نے اپنی موت سے قبل ایک پیغام چھوڑا تھا کہ میں نے کبھی سچ کو جیسا ہے ویسا پہنچانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی، امید ہے خدا خاموش رہنے والوں کا گواہ ہوگا۔

حماس کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا قتل غزہ سٹی میں بڑے اسرائیلی حملے کی تیاری کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ غزہ حکومت کے میڈیا دفتر کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 237 صحافی مارے جا چکے ہیں۔

Comments

Comments are closed.