BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ امریکی منڈی میں پاکستانی مصنوعات پر خطے میں سب سے کم ٹیرف لاگو ہے، مگر پاکستان توانائی کی بلند لاگت اور پیداواری عمل کی کمزوریوں کی وجہ سے اپنی مسابقتی برتری کھوسکتا ہے۔

امریکہ نے پاکستانی مصنوعات پر باہمی ٹیرف کی شرح 19 فیصد مقرر کی ہے جبکہ علاقائی حریف ممالک جیسے بنگلہ دیش، ویتنام اور سری لنکا پر یہ شرح 20 سے 25 فیصد کے درمیان ہے۔

دوسری جانب حریف ملک بھارت کو 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جو پہلے سے نافذ 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ امریکہ نے پاکستانی مصنوعات پر خطے میں سب سے کم ٹیرف عائد کیا ہے، اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت دیگر خطے کے ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ فائدہ ختم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز، صنعت کے لیے بلند بجلی کے نرخ اور گیس کی قیمتیں کم ٹیرف سے فائدہ اٹھانے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان مسائل کو فوری حل کرے اور صنعتی شعبے کے لیے توانائی کی قیمتیں کم کرے۔

عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ خاص طور پر امریکی منڈی میں برآمدات، خصوصاً ٹیکسٹائل شعبے میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت واشنگٹن اور اسلام آباد مل کر جنوبی ایشیا کے اس ملک کے وسیع تیل کے ذخائر کی ترقی پر تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مشترکہ طور پر پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔

اسلام آباد نے اس معاہدے کو واشنگٹن کے ساتھ وسیع تر شراکت داری کا نشان قرار دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جو آخری مذاکرات کی قیادت کر رہے تھے، نے اسے ایک بڑا اقتصادی اور اسٹریٹجک معاہدہ قرار دیا۔

وفاقی چیمبر کے صدر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وفاقی چیمبر کے صدر نے کہا کہ امریکہ، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اوراس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ برآمدی شعبے میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے اور پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ ان کے بقول کم ٹیرف، سنگل ڈیجٹ شرح سود، پائیدار پالیسیاں اور طویل مدتی منصوبہ بندی مسائل کا حل ہیں۔

Comments

Comments are closed.