ٹیکنالوجی
پی ٹی سی ایل کے ذریعے ٹیلی نار کا ممکنہ حصول، سی سی پی نے اہم نکات پر مزید وضاحت طلب کر لی
مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) سے ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کے 100 فیصد شیئرز کے مجوزہ حصول سے متعلق اہم معاملات پر مزید وضاحت طلب کر لی ہے۔
یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام نے کمیشن کے سامنے اپنے کاروباری منصوبے، دعویٰ کردہ آپریشنل فوائد، اور ریگولیٹری حسابات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سی سی پی کے مطابق اس اقدام کا مقصد مجوزہ انضمام کے صارفین اور مارکیٹ پر ممکنہ اثرات کا جامع تجزیہ یقینی بنانا ہے۔
ٹیلی نار گروپ نے رواں سال فروری میں کہا تھا کہ اسے توقع ہے کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے انضمام کا عمل 2025 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہو جائے گا۔






















Comments
Comments are closed.