امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ بھارت سے درآمدات پر عائد موجودہ 25 فیصد ٹیرف کو آئندہ 24 گھنٹوں میں ”نمایاں طور پر“ بڑھائیں گے، کیونکہ بھارت روسی تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔
ٹرمپ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہے ہیں اور اگر وہ ایسا کرتے رہے تو میں خوش نہیں رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بھارت کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں۔
ٹرمپ نے بھارت پر عائد کیے جانے والے نئے ٹیرف کی شرح کی وضاحت نہیں کی۔

























Comments
Comments are closed.