BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.66%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.36%)
BAFL 56.61 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.18 Decreased By ▼ -0.50 (-1.48%)
CNERGY 10.22 Increased By ▲ 0.41 (4.18%)
DFML 17.92 Decreased By ▼ -0.60 (-3.24%)
DGKC 206.25 Decreased By ▼ -1.62 (-0.78%)
FABL 97.39 Decreased By ▼ -1.51 (-1.53%)
FCCL 53.30 Decreased By ▼ -0.22 (-0.41%)
FFL 16.28 Decreased By ▼ -0.40 (-2.4%)
GGL 23.60 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
HBL 301.88 Decreased By ▼ -2.51 (-0.82%)
HUBC 216.90 Decreased By ▼ -1.21 (-0.55%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.18 (-1.69%)
KEL 7.17 Decreased By ▼ -0.18 (-2.45%)
LOTCHEM 28.60 Decreased By ▼ -0.51 (-1.75%)
MLCF 94.15 Decreased By ▼ -1.35 (-1.41%)
OGDC 317.80 Decreased By ▼ -0.14 (-0.04%)
PAEL 41.14 Decreased By ▼ -0.69 (-1.65%)
PIBTL 16.32 Decreased By ▼ -0.18 (-1.09%)
PIOC 286.00 Increased By ▲ 5.99 (2.14%)
PPL 221.13 Increased By ▲ 1.39 (0.63%)
PRL 47.38 Increased By ▲ 2.79 (6.26%)
SNGP 105.70 Decreased By ▼ -1.79 (-1.67%)
SSGC 28.36 Decreased By ▼ -0.57 (-1.97%)
TELE 8.76 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.24 Increased By ▲ 0.14 (1.16%)
TRG 59.31 Decreased By ▼ -0.72 (-1.2%)
UNITY 9.96 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 82 کے تحت 0.25 فیصد جرمانہ واپس لے لیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کلیئرنگ ایجنٹس کو غیر ضروری پریشانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، حالانکہ سرکاری طور پر اس کی منظوری یا اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ایف بی آر بندرگاہوں پر بھیڑ کم کرنے اور کسٹمز اسٹیشنز پر قیام کی مدت گھٹانے کے لیے قانون میں ترامیم کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، جس کے تحت مقررہ مدت میں مال کی کلیئرنس نہ ہونے پر جرمانے کی تجاویز دی گئی تھیں۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق، اگر مال کی آمد کے 10 دن کے اندر ہوم کنزمپشن، ویئر ہاؤسنگ یا ٹرانس شپمنٹ کے لیے گڈز ڈیکلریشن جمع نہ کروایا جائے تو مالکان پر جرمانہ عائد کیا جانا تھا، جس کا اعلان وفاقی حکومت کرتی۔

اسی طرح، اگر گڈز ڈیکلریشن جہاز کی برتھنگ سے پہلے جمع کروایا جائے لیکن کسٹمز اسسمنٹ مکمل ہونے اور واجب الادا ٹیکسز ادا کرنے کے بعد تین دن کے اندر مال کو اسٹیشن سے نہیں ہٹایا جاتا، تب بھی جرمانے کی تجویز تھی۔

مزید یہ کہ دفعہ 83(1) میں ترامیم تجویز کی گئی تھیں تاکہ کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹمز کے ذریعے کلیئرنس کا طریقہ واضح کیا جا سکے۔ اگر گڈز ڈیکلریشن جہاز کی برتھنگ کے بعد جمع کروایا جائے اور مال تین دن کے اندر اسٹیشن سے منتقل نہ کیا جائے تو بھی جرمانہ عائد ہونا تھا۔

ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز سے متعلقہ حکام کے سامنے یہ معاملہ کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی ایسوسی ایشن نے بروقت اٹھایا تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.