BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنما پیر کو ملائیشیا میں اہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاکہ اپنی خونریز سرحدی جھڑپوں میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچ سکیں۔ امریکا نے تصدیق کی ہے کہ اس کے حکام امن عمل میں معاونت فراہم کریں گے۔

تھائی لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات ملائیشیا کی میزبانی میں منعقد ہو رہے ہیں جو خطے کی آسیان تنظیم کی سربراہی کر رہا ہے، جبکہ کمبوڈیا کے وزیرِاعظم ہن مانیت کے مطابق یہ بات چیت امریکا اور چین کی شراکت سے ہو رہی ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے حکام ملائیشیا میں امن کوششوں میں مدد کے لیے موجود ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا تھا کہ دونوں ممالک کے رہنما تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

مئی کے آخر میں ایک مختصر جھڑپ میں کمبوڈین فوجی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں شدت آئی۔ حالیہ دشمنی جمعرات کو شروع ہوئی اور بڑھتے بڑھتے ایک دہائی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سب سے شدید لڑائی میں تبدیل ہو گئی، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 20 سے زیادہ عام شہری شامل ہیں۔

حکام کے مطابق 2 لاکھ سے زیادہ افراد کو سرحدی علاقوں سے نکالا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی جھڑپوں نے تھائی لینڈ کی نازک مخلوط حکومت کو بحران میں ڈال دیا ہے، اور دونوں طرف سرحدی دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے تنازع کے بھڑکنے کے بعد جنگ بندی مذاکرات کی تجویز دی تھی اور چین و امریکا نے اس عمل میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ انور ابراہیم نے کہا کہ وہ مذاکرات کی صدارت کریں گے کیونکہ دونوں ممالک نے ان سے امن معاہدے میں مدد کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال سب سے اہم بات فوری جنگ بندی ہے۔

Comments

Comments are closed.