BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

مصر سے غزہ کی جانب امدادی ٹرکوں کی آمدورفت اتوار کو شروع ہوگئی، مصری سرکاری چینل ’’القاہرہ نیوز‘‘ کے مطابق یہ پیش رفت کئی ماہ کی عالمی دباؤ اور امدادی اداروں کی بھوک پھیلنے سے متعلق وارننگز کے بعد ہوئی۔ درجنوں ٹرک کرم ابو سالم (کیرم شالوم) کراسنگ کے راستے جنوبی غزہ میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ غزہ میں امدادی سامان کی فضائی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور انسانی بحران کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فوج کے مطابق اقوام متحدہ کے قافلوں کے محفوظ گزر کے لیے ’’انسانی راہداریوں‘‘ اور گنجان آباد علاقوں میں ’’انسانی وقفے‘‘ کا انتظام ہوگا۔ ابتدائی فضائی ترسیل میں آٹا، چینی اور ڈبہ بند خوراک کے سات پیلیٹس شامل ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے شمالی غزہ میں امدادی سامان کے گرنے کی تصدیق کی۔

اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرے اور شدید پابندیوں کے باعث 2.2 ملین آبادی والے غزہ میں بھوک عام ہے۔ مارچ میں اسرائیل نے تمام سپلائی بند کردی تھی، جو مئی میں محدود شرائط کے ساتھ بحال کی گئی۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 127 افراد، جن میں 85 بچے شامل ہیں، بھوک سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ادھر امدادی بحری جہاز، جو اٹلی سے غزہ روانہ ہوا تھا، اسرائیلی بحریہ نے روک لیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق جہاز کو اسرائیلی ساحل پر منتقل کیا جا رہا ہے اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

اسرائیل نے واضح کیا کہ فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ اس دوران ایک بجلی لائن کو ڈی سیلینیشن پلانٹ سے جوڑا گیا ہے، جو روزانہ 9 لاکھ افراد کو پانی فراہم کرے گا۔

Comments

Comments are closed.