BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے روز فیڈرل ریزرو کا دورہ کریں گے، حالانکہ وہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں۔

ٹرمپ نے بارہا پاول کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ انہوں نے امریکی شرح سود میں جارحانہ انداز سے کمی نہیں کی۔ انہوں نے منگل کے روز پاول کو بے وقوف قرار دیا اور یہاں تک کہ انہیں برطرف کرنے کے امکان پر بھی کھلے عام غور کیا۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز میڈیا کو جاری کردہ اپنے شیڈول میں بتایا کہ ٹرمپ جمعرات کو شام 4 بجے (ایسٹن ٹائم) یعنی 2000 جی ایم ٹی پر فیڈرل ریزرو جائیں گے۔

شیڈول میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا ٹرمپ پاول سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔

فیڈرل ریزرو کے ایک عہدیدار نے اس حوالے سے فوری طور پر کسی تبصرے سے انکار کیا۔ وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جیمز بلئیر نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ انتظامیہ کے عہدیدار جمعرات کو فیڈ کا دورہ کریں گے لیکن انہوں نے یہ ذکر نہیں کیا تھا کہ صدر بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

ٹرمپ کا یہ دورہ پاول اور فیڈ پر ان کے اور ان کے مشیروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے، جو روایتی طور پر ایک خودمختار ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

Comments

Comments are closed.