BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کریں گے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق مذاکرات پر بات چیت کی جا سکے۔

ایکسیوس کے رپورٹر باراک راوید نے ایکس پر ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ٹرمپ اور شیخ محمد کے درمیان امریکا اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

باراک راوید نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ اور شیخ محمد کے درمیان امریکا اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کار 6 جولائی سے دوحہ میں جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین مذاکراتی دور میں شریک ہیں جہاں ایک امریکی حمایت یافتہ تجویز پر بات چیت جاری ہے جس میں 60 روزہ جنگ بندی، مرحلہ وار یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کے بعض علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا اور تنازع کے خاتمے پر مذاکرات شامل ہیں۔

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی، اسٹیو وٹکوف نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ قطر میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے پرامید ہیں۔ قطر فریقین کے درمیان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔

امریکی، قطری اور مصری ثالث جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کوشاں ہیں تاہم اسرائیل اور حماس کے درمیان فلسطینی علاقے سے ممکنہ اسرائیلی انخلا کی حد پر اختلافات برقرار ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کے فوجی حملے میں اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان حملوں نے شدید غذائی بحران کو جنم دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.