BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

خام تیل کی قیمتوں میں پیر کو معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو جمعہ کو 2 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مزید بڑھ گیا۔ سرمایہ کاروں کی توجہ روس پر ممکنہ نئے امریکی پابندیوں پر مرکوز رہی جو عالمی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہیں،تاہم سعودی عرب کی پیداوار میں اضافہ اور ٹیرف سے متعلق جاری غیر یقینی صورتحال نے ان فوائد کو محدود کردیا ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 15 سینٹ بڑھ کر 70.51 ڈالر فی بیرل ہو گئی جو جمعہ کو 2.51 فیصد اضافے کے تسلسل کا اظہار ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 14 سینٹ اضافے کے بعد 68.59 ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے سیشن میں 2.82 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل بھیجیں گے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ پیر (آج) کو روس سے متعلق ایک اہم بیان دینے والے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے میں پیشرفت نہ ہونے اور یوکرینی شہروں پر روس کی بڑھتی بمباری پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔

یوکرین کے ساتھ نیک نیتی پر مبنی امن مذاکرات پر ماسکو پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک دو جماعتی امریکی بل جو روس پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، گزشتہ ہفتے کانگریس میں تیزی سے مقبول ہوا تاہم اسے اب بھی صدر ٹرمپ کی حمایت کا انتظار ہے۔

یورپی یونین کے سفارتکار روس کے خلاف 18ویں پابندیوں کے پیکیج پر متفق ہونے کے قریب ہیں جس میں روسی تیل پر قیمت کی حد مزید کم کرنے کی شق بھی شامل ہوگی۔ یہ بات چار یورپی یونین ذرائع نے اتوار کو ہونے والی ایک ملاقات کے بعد بتائی۔

گزشتہ ہفتے برینٹ کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی نے تقریباً 2.2 فیصد ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ کیا۔ یہ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کہا کہ عالمی تیل مارکیٹ بظاہر جتنی نظر آتی ہے اس سے کہیں زیادہ سخت ہو سکتی ہے، کیونکہ گرمیوں کے عروج پر ریفائنریوں کی مکمل استعداد پر پیداواری سرگرمیوں اور سفر و بجلی کی طلب سے طلب کو سہارا مل رہا ہے۔

تاہم اے این زیڈ کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کو محدود کردیا گیا کیونکہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ سعودی عرب نے تیل کی پیداوار کو تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے اتحادیوں کے سپلائی معاہدے میں طے شدہ کوٹے سے تجاوز کرتے ہوئے بڑھا دیا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے جون میں اپنا تیل پیداوار ہدف 4 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ سے تجاوز کردیا ہے جس کے بعد مجموعی پیداوار 98 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جبکہ سعودی عرب کا اوپیک پلس کے تحت مقررہ ہدف 93 لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ تھا۔

سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے جمعہ کو کہا کہ وہ اپنی رضاکارانہ اوپیک پلس پیداوار کے ہدف کی مکمل پاسداری کررہا ہے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ جون میں سعودی عرب کی مارکیٹ کی جانے والی خام تیل کی سپلائی 93 لاکھ 52 ہزار بیرل یومیہ رہی، جو طے شدہ کوٹے کے مطابق ہے۔

دوسری جانب، چین کی جون میں تیل کی درآمدات سالانہ 7.4 فیصد بڑھ کر 4 کروڑ 98 لاکھ 90 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں جو یومیہ 1 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار بیرل کے برابر ہے۔ پیر کو جاری کردہ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق، یہ یومیہ شرح اگست 2023 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

Comments

Comments are closed.