BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کا مقصد پاکستان میں اے آئی کے فروغ، مہارتوں کی ترقی اور جدت کے لیے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا۔

گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس ، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی مؤثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کی N+1 ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی، جسے حال ہی میں گوگل سلوشن چیلنج میں دنیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں منتخب کیا گیا اور جس نے فلپائن میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

وفاقی وزیر نے ٹیم کی عالمی سطح پر ٹاپ 10 میں شمولیت کو سراہا اور ان کی کامیابی کو ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دے رہے ہیں۔ حکومت ایسے ٹیلنٹ کی سرپرستی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے موزوں پلیٹ فارمز اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کے نظام میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے وزارتِ آئی ٹی اور گوگل کے درمیان ایک مضبوط اور منظم شراکت داری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.