قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کے دوران مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 1.65 کھرب روپے مالیت کی 69 گرانٹس بغیر کسی کٹ موشن کے منظور کرلیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال جو 30 جون 2026 کو ختم ہوگا کے دوران اخراجات پورے کرنے کے لیے گرانٹس کی درخواستیں ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیں جنہیں اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے گرانٹس کی درخواستیں پیش کیں جن میں ماحولیاتی تبدیلی و ہم آہنگی ڈویژن، مواصلات ڈویژن اور اس کے ضمنی اخراجات، پاکستان پوسٹ آفس، دفاعی پیداوار ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، امور خارجہ ڈویژن اور بیرونی مشنز، ہاؤسنگ و تعمیرات ڈویژن، صنعت و پیداوار ڈویژن، اور اطلاعات و نشریات ڈویژن بشمول اس کے ضمنی اخراجات شامل تھے۔
وزیر خزانہ نے مزید جن ڈویژنز اور اداروں کے لیے گرانٹس کی درخواستیں پیش کیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و ریاستی و سرحدی علاقہ جات ڈویژن، قانون و انصاف ڈویژن، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، وفاقی شرعی عدالت، اسلامی نظریاتی کونسل، قومی احتساب بیورو (نیب)، ضلعی عدلیہ، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، بحری امور ڈویژن، قومی اسمبلی، سینیٹ اور قومی صحت، ضوابط و ہم آہنگی ڈویژن شامل تھے۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی ڈویژن، پارلیمانی امور ڈویژن، منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈویژن، غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ ڈویژن، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، پاکستان بیت المال، نجکاری ڈویژن، ریلوے ڈویژن، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن، سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن اور آبی وسائل ڈویژن سمیت دیگر اداروں کے لیے بھی گرانٹس کی درخواستیں پیش کیں۔
کاپی رائٹ: بزنس ریکارڈر، 2025






















Comments
Comments are closed.