وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے آج پیر کے روز دوپہر 12 بجے وزیرِاعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اس اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، جن میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شامل ہوں گے، جو اجلاس کے شرکاء کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ پر بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں وزیردفاع، وزیرداخلہ، نائب وزیرِاعظم، اور وزیرِخزانہ سمیت سینئر کابینہ اراکین بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی پر مشاورت کی جائے گی، اور پاکستان کی ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر فیصلے متوقع ہیں۔
اس موقع پر ملک کی داخلی سیکیورٹی اور سرحدی صورتحال کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025























Comments
Comments are closed.