BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.74 Decreased By ▼ -0.46 (-0.82%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 32.75 Decreased By ▼ -0.23 (-0.7%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.90 Increased By ▲ 0.18 (1.02%)
DGKC 196.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.34%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.09 Increased By ▲ 0.84 (1.64%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.32 (1.98%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 292.40 Decreased By ▼ -3.09 (-1.05%)
HUBC 214.25 Increased By ▲ 0.07 (0.03%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.18 Increased By ▲ 0.12 (1.7%)
LOTCHEM 26.85 Decreased By ▼ -2.27 (-7.8%)
MLCF 88.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
OGDC 310.37 Decreased By ▼ -1.58 (-0.51%)
PAEL 40.95 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 15.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
PIOC 284.70 Increased By ▲ 1.86 (0.66%)
PPL 212.00 Decreased By ▼ -0.66 (-0.31%)
PRL 53.40 Increased By ▲ 0.86 (1.64%)
SNGP 98.70 Decreased By ▼ -0.66 (-0.66%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.36 Increased By ▲ 0.04 (0.48%)
TPLP 13.00 Decreased By ▼ -0.22 (-1.66%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.93 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.02 (1.64%)

چین نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے تہران کے شہریوں کو ”فوری طور پر انخلا“ کی وارننگ جاری کی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دشمنی اور پس پردہ طویل سرد جنگ کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران کے مختلف اہداف پر اچانک فضائی حملے شروع کیے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے — جس کی تردید تہران بارہا کر چکا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اچانک شدت آنے سے بڑے پیمانے پر جنگ کے خدشات اٹھے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے بعد جاری جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں جس پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک غیر معمولی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب کو فوراً تہران سے انخلا کر لینا چاہیے!۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گُو جیاکُن نے کہا کہ آگ بھڑکانے، تیل چھڑکنے، دھمکیاں دینے اور دباؤ ڈالنے سے صورتحال حل نہیں ہوگی تاہم یہ تنازع کو مزید شدید اور وسیع کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقین، خصوصاً اُن ممالک سے جو اسرائیل پر خصوصی اثر رکھتے ہیں، مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، فوری اقدامات کریں تاکہ کشیدگی کم ہو سکے اور اس تنازع کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ادھر منگل کے روز اسرائیل میں موجود چینی سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے، ایسے وقت میں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید حملوں کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

سفارت خانے نے وی چیٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل میں موجود چینی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ذاتی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے زمینی سرحدی راستوں سے جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔

سفارت خانے نے مزید کہا کہ شہریوں کو اردن کی سمت روانگی کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

سفارت خانے نے خبردار کیا کہ تنازع مسلسل شدت اختیار کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بہت سا سول انفرااسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اور سیکورٹی کی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.